FACILITIES

انجمن فیض الاسلام کے اپنا گھر (یتیم اور بے سہارا بچوں کی اقامت گاہ) میں داخل ہونے والے بچوں کو نیچے دی گئ تمام سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں:

  1. بورڈنگ
  2. قیام
  3. لباس
  4. تعلیم
  5. طبی دیکھ بھال
  6. تعلیم مکمل ہونے کے بعد زندگی میں استحکام

تعلیم

انجمن فیض الاسلام کے یتیم خانوں میں داخل تمام یتیم بچوں کومندرجہ ذیل تعلیم مفت فراہم کی جاتی ہے:

  1. ناظرہ اور حفظ القرآن
  2. انٹرمیڈیٹ / ہائر سیکنڈری سطح تک اسکول کی تعلیم۔
  3. شام کو کوچنگ۔
  4. شام کو تکنیکی تربیت۔
  5. میٹرک کے بعد ایک سال تک فیض الاسلام ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں تربیت، جس کے مکمل ہو جانے پر سرٹیفکیٹ سے نوازا جاتا یے۔
  6. فیض الاسلام انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں تین سال تک ڈپلومہ اِن ایسوسی ایٹ انجینئرکی تربیت دی جاتی ہے۔
  7. ڈگری کالجوں اور یونیورسٹیوں میں شاندار یتیم بچوں کے لئے انٹر / ہائر ایجوکیشن فراہم کی جاتی ہے۔

لباس

یتیم بچوں کو سالانہ مندرجہ ذیل لباس دیا جاتا ہے:

  1. عیدالفطرپرمخطلف رنگ کی شلوار اور قمیز کی ایک جوڑی۔
  2. عیدالاضحی پرمخطلف رنگ کی شلوار اور قمیز کی ایک جوڑی۔
  3. عید میلاد النبیﷺ پرمخطلف رنگ کی شلوار اور قمیز کی ایک جوڑی۔
  4. اسکول یونیفارم کے دو جوڑے ( نیلے رنگ کی قمیض اور گرے رنگ کی پتلون)
  5. رسمی لباس کا ایک جوڑا۔
  6. ایک جوڑہ سیاہ جوتے۔
  7. کویاٹی / پشاوری چپل کی ایک جوڑی۔
  8. گھر میں پہننے کے لئے جوتوں کی ایک جوڑی۔
  9. ایک نیلی پوری آستین والی سویٹر۔
  10. ایک پوری آستین کی جیکٹ۔