انجمن فیض الاسلام (رجسٹرڈ) راولپنڈی

تاسیس

انجمن فیض الاسلام راولپنڈی کا قیام 02 اپریل 1943 کو قائد اعظم محمد علی جناح کی ہدائت پر عمل میں لایا گیا۔ 06دسمبر 1943 کو قائد اعظم محمد علی جناح کی ہدائت پر قحط و فسادات سے متاثرہ بنگال کے تیس لا وارث بچوں کی بازیابی اور ضروریات زندگی کی بہم رسانی کے لیے انجمن کی تشکیل اور فلاحی خدمات کا آغاز ہوا۔

تنظیم

زندگی کے مختلف شعبوں سے متعلق متوازن اور وسیع القلب سماجی کارکنوں کی فلاحی اوراصلاحی تنظیم

مقاصد

یتیم اوربے سہارا بچوں کو تحفظ، ضروریات زندگی اور تعلیم و تربیت کی سہولتوں کی فراہمی اور سماجی بھلائی اور تعلیمی سرگرمیوں اور اسلامی اقدار اور ثقافتی روایات کے فروغ کے ذریعے قومی تعمیر نو

تکمیل

خصوصی عمارتوں میں یتیم اور بے سہارہ بچوں کے لیے موافق اقامت گاہوں،معیاری تعلیمی اداروں، تحفیظ قرآن کے مدرسوں، فنی تربیت گاہوں، ڈسپنسریوں، ہسپتالوں اور لائبریریوں پر مشتمل کثیر المقاصد رفاہی مراکز کی تنظیم

رفاہی مراکز

اقبال روڈ راولپنڈی ، فیض آباد مری روڈ راولپنڈی ، ڈوبران (کلر سیداں) ، جی ٹی روڈ مندرہ ، پکا کھوہ ( گجر خان) گف کلاریاں (کلر سیداں)۔